اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

احتیاط نہ کی تو امریکہ اور یورپ جیسا حال ہو سکتا ہے، یہ دو مہینے کورونا کی شدت کے ہیں، یہ کام کریں تو کورونا میں 50 فیصد کمی آ سکتی ہے، وزیراعظم عمران خان کا اہم اعلان

datetime 8  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ جولائی یا اگست میں ملک میں کورونا کیسزعروج پرہوں گے، اگر احتیاط نہ کی تو بہت مشکل وقت آنے والا ہے اور ملک کو نقصان ہوگا،احتیاط نہ کی تو امریکہ اور یورپ جیسا حال ہو سکتا ہے، عوام اگر(ایس او پیز) پر عمل کریں تو کیسز تیزی سے نہیں پھیلیں گے اور پاکستان اس تباہی سے نہیں گزرے گا جو دیگر امیر ممالک پر آئی ہے،

لاک ڈاؤن سے کورونا ختم نہیں ہوتا بلکہ وبا پھیلنے کی رفتار کم ہوجاتی ہے،ہم کوشش کر رہے ہیں کہ رواں ماں 1000بیڈز وینٹی لیٹر کے ساتھ پورے ملک میں پہنچا دیں،ہم نے ایک ایپ بھی بنا دی ہے جو کہ لوگوں کو رہنمائی دے گی کہ ملک میں کس ہسپتال میں وینٹی لیٹر یا دیگر سہولیات میسر ہیں۔ پیر کووزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جب کوئی ملک لاک ڈاؤن کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کورونا وائرس ختم ہوجائے گا، اس کا مطلب یہ ہے کہ جس تیزی سے یہ وائرس پھیلتا ہے تو لاک ڈاؤن سے یہ پھیلاؤ کم ہوجاتا ہے کیونکہ جتنے لوگ جمع ہوتے ہیں اتنی تیزی سے یہ وائرس پھیلتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کا جمع ہونا اور باہر نکلنا بند کردیں تو وبا ختم نہیں ہوتی لیکن اس کے پھیلاؤ میں سستی آجاتی ہے ہم نے جب لاک ڈاؤن کیا تو لوگ ایک مشکل وقت سے گزرے، بیروزگاری کی انتہا ہے اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والا طبقے کے گھروں میں مشکلات تھیں لاک ڈاؤن سے دیہا ڑی دار طبقے سمیت سب بڑے مشکل حالا ت سے گزار رہے ہیں لا ک ڈاؤن کے اثرات معیشت اور متوسط طبقے پر پڑتا ہے دنیا کا کو ئی بھی ملک جہا ں زیادہ اموات ہو ئی ان سب نے لاک ڈاؤن کھول دیا مگر ایس او پیز کے تحت امریکہ جہاں 1لا کھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں انہو ں نے بھی کاروبار کو کھول دیا ۔ انہو ں نے کہا کہ ہما ری جووجہد اسی میں ہے کہ کورونا آہستہ سے پھیلے کورونا نے پھیلنا تو ہے مگر تیزی سے نہ پھیلے کیو نکہ اگر یہ تیزی سے پھیل گیا تو ہما رے ہسپتالو ں پر پریشر پڑے گا اگر ہم ایس او پیز پر عمل کریں تو انشااللہ ہم اس کو سنبھال لیں گے ہما ر ے خیال میں کورونا کی شدت جو لا ئی کے آخر میں یا اگست میں آئے گی اس کے بعد کیسز کم ہونا شروع ہو جائیں گے۔

وزیراعظم نے قوم سے اپیل کر تے ہو ئے کہا کہ آپ کاروبار کریں دکانیں کھولیں مگر ایس او پیز پر عملدرآمد ضرور کریں اپنے بزرگوں کے لئے جو گھر میں بلڈ پر یشر شوگر یا ہارٹ کے مریض ہیں کورونا ان کے لئے بہت خطرناک ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ لوگ کو رونا کو سیریس نہیں لے رہے سب کو کہنا چاہتا ہو ں اگر آپ لو گوں نے اسطرح سے بے احتیاطی کی تو ہم اپنے،بزرگوں اور بچوں کے اوپر بہت بڑا ظلم کریں گے،اس لئے جب بھی آپ گھر سے نکلیں تو ماسک پہن کر نکلیں کیونکہ یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ماسک سے کورونا کے پھیلاؤ میں 50فیصد کمی آتی ہے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ رواں ماں 1000بیڈز وینٹی لیٹر کے ساتھ پورے ملک میں پہنچا دیں،ہم نے ایک ایپ بھی بنا دی ہے جو کہ لوگوں کو رہنمائی دے گی کہ ملک میں کس ہسپتال میں وینٹی لیٹر یا دیگر سہولیات میسر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…