اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید 67افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی، کورونا کے مزید 4960کیسز رپورٹ ہوئے ۔
جس سے ملک بھر میں وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 98ہزار 943ہوگئی ، 33645مریض صحتیاب ہوئے ۔ اتوار کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق ملک میں کورونا کے مزید 4960 کیسز رپورٹ ہوئے ،ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 98 ہزار 943 ہوگئی،ملک میں کورونا سے متاثرہ 33645 مریض صحتیاب ہوگئے۔ این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں 23100 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے، سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 36364 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 37090، خیبر پختونخواہ میں 13001 کیسز رپورٹ ہوئے ،بلوچستان میں 6221 اسلام آباد 4979 گلگت میں 927 کیسز رپورٹ ہوئے ، آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 361 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں 23100 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں ابتک 6 لاکھ 83608 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔