ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

پارلیمنٹ ہائوس کے مزید 11ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق، بجٹ اجلاس کیلئے ایس او پیز جاری

datetime 4  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) پارلیمنٹ ہائوس کے ملازمین میں کورونا کے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے ، جمعرات کو مزید 11ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ان ملازمین کو ان کے گھروں میں ہی قرنطینہ کردیاگیا ہے ۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق ملازمین کا تعلق سینٹ و قومی اسمبلی کے مختلف شعبوں سے ہے اور اب پارلیمنٹ ہائوس کے کورونا وائرس متاثرہ کی تعداد 16 ہوگئی ہے ۔ چیئرمین سینٹ و سپیکر قومی اسمبلی کے درمیان جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیاگیا کہ پارلیمنٹ ہائوس کے عملے میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اسی لئے ایک متفقہ آٹھ نکاتی ایس او پی جاری کیاگیا ہے جس کے تحت سینٹ و قومی اسمبلی اجلاس کے دوران کسی بھی رکن پارلیمنٹ کے ساتھ پارلیمنٹ ہائوس نہیں آسکے گا ۔ وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کے ساتھ بھی صرف ایک شخص کو آنے کی اجازت ہوگی جو اس کے سٹاف کا حصہ ہوگا ۔ پارلیمانی گیلریز میں گریڈ 20کا ایک افسر ہی موجود ہوگا اور اسی آفیسر کو بلایا جائیگا جس کا ایجنڈا کارروائی کا حصہ ہوگا ۔ تمام اراکین پارلیمنٹ اور دیگر افراد پارلیمنٹ میں داخلے کے وقت تھرمل گنز سکریننگ کرائینگے تاکہ ان کا درجہ حرارت پتہ چل سکے ۔ محدود جگہ کی وجہ سے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کم سے کم صحافی پریس گیلری میں موجود ہوں ۔ سماجی فاصلے کو یقینی بناتے ہوئے ایوان میں قائد ایوان اپوزیشن لیڈر ، وزراء پارلیمانی لیڈرز کی نشستیں فاصلے پر ہونگی ۔ تمام اراکین ماسک ، گلووز ، سینٹائزر کا استعمال کرینگے جو ان کی نشتوں پرفراہم کئے جائینگے ۔اجلاس میں آنے سے پہلے تمام اراکین اپنا کورونا ٹیسٹ کروائینگے کورونا ٹیسٹ کی سہولت پارلیمنٹ ہائوس اور پارلیمنٹ لاجز کی ڈسپنسری میں دستیاب ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…