جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

پاکستان نے کورونا وائرس کیسز میں چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ، مزید 82 مریض زندگی کی بازی ہار گئے

datetime 4  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے کورونا وائرس کیسز میں چائنا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ،ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 85 ہزار 264 ہوگئی، چوبیس گھنٹوں میں ابتک کے سب سے زیادہ 4688 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا وائرس کے مزید 82 مریض زندگی کی بازی ہار گئے،اموات کی مجموعی تعداد 1770 تک پہنچ گئی۔

صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 30128 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد چائنہ سے بھی زیادہ ہوگئی، ملک بھر میں کورونا کیسز 85 ہزار سے تجاوز کر گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 20 ہزار 167 کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تئیس اعشارہ چوبیس فیصد شرح کے ساتھ ابتک کے سب سے زیادہ 4688 کیسز پازیٹو آگئے۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد تینتیس ہزار کے قریب پہنچ گئی،پنجاب میں 31 ہزار سے زائد ، بلوچستان میں 5224، خیبرپختونخواہ میں 11373، اسلام آباد میں 3544 ،گلگت میں 824 جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 285 ہوگئی ۔این سی او سی کے پنجاب میں اموات کی تعداد 607، سندھ میں 555، خیبر پختونخوا میں 500 بلوچستان میں 51، اسلام آباد میں 38، گلگت میں 12 اور آزاد کشمیر میں 7 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، وائرس کے شکار 901 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ملک بھر میں ابتک چھ لاکھ 15 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…