ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مختلف شہروں میں ہونیوالی بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی بلوچستان میں ہولناک مناظر،دادا پوتا بھی سیلابی ریلے کی نذر

datetime 30  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /ڈیرہ بگٹی(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،پنجاب، بلوچستان کے مختلف شہروں سمیت گلگت بلتستان میں بارش اور تیز آندھی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،کچھ علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی اور راولپنڈی سمیت نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ، بلوچستان میں سیلابی ریلے سے 3 افراد کی لاشیں اور 2 کو زندہ نکال لیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں دادا اور پوتا بھی شامل ہیں،اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختون خوا سمیت سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص، حیدر آباد، دادو اور جیکب آباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے اوربارش کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیاادھر ہنزہ میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی شیسپر گلیشیر پگھلنے سے حسن آباد نالے میں پانی کی سطح اور بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ڈ ی ایم اے گلگت بلتستان کے مطابق گزشتہ 2 سالوں سے شیسپر گلیشیر کے سرکنے کا عمل جاری ہے اور گلیشیر کے اندر چھوٹی چھوٹی جھیلیں بھی بن گئی ہیں۔ڈ ی ایم اے گلگت بلتستان نے بتایا کہ پانی کے بہاؤ سے شاہراہ قراقرم کا تقریباً 50 میٹر کا حصہ اور زیر تعمیر بجلی گھر بھی بہہ گیا ہے، حسن آباد گاؤں کے 9 گھرانوں کو محفوظ جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں موسلا دھار بارش کے بعد ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی ۔ بلوچستان میں بھی ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پھیلاوغ میں سیلابی ریلے میں گاڑی میں سوار 7 افرد بہہ گئے۔

لیویز حکام کے مطابق سیلابی ریلے سے 3 افراد کی لاشیں اور 2 کو زندہ نکال لیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں دادا اور پوتا بھی شامل ہیں۔پنجاب میں فیصل آباد،گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ، ملتان جب کہ سندھ میں پڈعین میں ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ب کہ آندھی اور تیز بارشوں کے باعث ملتان، مظفرگڑھ اور رحیم یارخان اور دیگرعلاقوں میں بجلی معطل ہو گئی۔محکمہ موسمیات نے کل اتوار کو بھی سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص، حیدر آباد، دادو اور جیک آباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…