آرمی چیف کا زبردست اعلان،عید کےپہلے دن ہی ایسی جگہ جا پہنچے کہ بھارتیوں کے ہوش اڑ گئے

24  مئی‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور عید منائی جب کہ اس موقع پر پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا کلچر، ایمان، اتحاد اور تنظیم ہے، 27 فروری کو پاک فوج نے تاریخی کارنامہ سر انجام دیا تھا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں کے ذریعے کورونا وبا سے قوم کو نجات دلائے، کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے پاک فوج کے جوان سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، مذہبی تہوار پر بھی فرائض سر انجام دینا فوج کا فخر ہے، پاک فوج پورے عزم واستحکام کےساتھ اپنے فرائض جاری رکھے گی۔آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی عید کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہوئے منا رہی ہے، کشمیریوں پر 5 اگست سے غیر انسانی لاک ڈاؤن اور بھارتی مظالم جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے اور لائن آف کنٹرول پرمسلسل جنگ بندی معاہدے کے خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…