اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

موجودہ صورتحال میں کیسے عید منا سکتا ہوں؟ کپڑے بھی نہیں سلوائے ،مراد علی شاہ نے عوام سے بھی بڑی اپیل کردی

datetime 21  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید سادگی سے اور گھروں میں منائی جائے۔میں نے اس عید پر کپڑے نہیں سلوائے، اس موقع پر کیسے عید منا سکتا ہوں؟ کہا جارہا ہے میں سیاست کررہا ہوں، لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے سیاست کررہا ہوں۔کراچی میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ڈاکٹرز، نرسز سمیت صحت عملے کے 364 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ کورونا کے باعث 7 ڈاکٹرز شہید بھی ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ 274 پولیس اہل کار کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ پانچ پولیس اہلکاروں کی کورونا کے باعث شہادت ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اس عید پر کپڑے نہیں سلوائے، اس موقعے پر کیسے عید منا سکتا ہوں؟وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کہا جارہا ہے میں سیاست کررہا ہوں، لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے سیاست کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کھول دیے گئے ہیں، مارکیٹیں کھلنے کے 14 دن بعد متاثرین کی تعداد بڑھے گی اور مارکیٹیں کھلنے کے ایک ماہ بعد اموات میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حقیقت بتانا اور لوگوں کو آگاہ کرنا میرا فرض ہے، میرے لیے کہا جارہا ہے کہ میں کورونا کے حوالے سے ڈراتا رہتا ہوں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ فواد چودھری کا کہنا ہے عید اتوار کو ہوگی۔ ہم نے جو بھی فیصلے کیے اس پر سب نے عمل کیا، اگر اتنے غلط فیصلے ہوتے تو کوئی عمل نہ کرتا۔ ان کا کہنا ہے کہ سب نے اپنی تقریروں میں لاک ڈاون کے فائدے بتائے ہیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اس سال کو فرنٹ لائن ورکرز کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ عید کا دن فرنٹ لائن ورکرز کے نام کرتا ہوں۔کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کراچی میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 336 ہوگئی ہے اور 143 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 33 مریض اب بھی وینٹی لیٹرز پر ہیں اللہ پاک ان کو صحتیاب کرے۔ اس وقت 13263 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 11735 مریض گھروں میں اور 608 آئیسولیشن مراکز میں ہیں۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اس وقت 722 مریض صوبے کی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ آج 680 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں، جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6325 ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 779 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ آج ہم نے کورونا کی تشخیص کے لیے 6 ہزار تین ٹیسٹ کیے، جس میں سے 24 گھنٹوں کے دوران 960 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، آج مزید 20 افراد کورونا سے انتقال کرگئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…