اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

شوہر بیوی سے بھی دو قدم آگے! پاک فوج کا افسر خود بھی پولیس اہلکار کیساتھ مبینہ بدتمیزی کر چکا ، 2سال پرانی ویڈیو وائرل‎

datetime 21  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرنل کی بیوی کے ہاتھوں پولیس اہلکار کی بے عزتی، خاتون کا شوہر بھی پولیس سے بدتمیزی کا مرتکب نکلا۔ پاک فوج کے مذکورہ افسر کو ستمبر 2018ء میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے پر فرنٹیئر فورس رجمنٹ سینٹر سے باہر پوسٹ کر دیا گیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے عسکری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاک فوج کے مذکورہ افسر کو بھی ستمبر 2018ء میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے پر فرنٹیئر فورس رجمنٹ سینٹر سے باہر پوسٹ کر دیا گیا تھا۔ سینئر صحافی اعزاز سیدکی جانب سے ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس پر ان کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو دو سال پرانی ہے جس میں پاک فوج کا افسر ٹریفک پولیس اہلکار کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آ رہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاک فوج کے افسر نے ٹریفک پولیس اہلکار کو وردی اتروانے تک کی دھمکی دے ڈالی تھی۔ اعزازسید کا کہنا ہے کہ “جو لوگ اعتراض کررہے ہیں کہ آرمی چیف نے کرنل کی بیوی کے واقعے کانوٹس کیوں لیا؟ اطلاعات یہ ہیں کہ آرمی چیف کو بتایا گیا کہ خاتون کے شوہر نے بھی دوسال قبل ٹریفک پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی تھی اور اس کی یہ ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…