منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

ملک بھرمیں ٹرینیں چل پڑیں ،اگر کسی بھی مسافر نے یہ حرکت کی تو اسے جرمانہ پھر بھی باز نہ آیا تو اس کیساتھ کیا سلوک کیا جائیگا؟ریلوے حکام نے پالیسی واضح کردی

datetime 20  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی /کراچی (این این آئی)کورونا وائرس کے باعث بند ریلوے آپریشن کا دو ماہ بعد دوبارہ سے آغاز ہو گیا ہے اور ملک بھر میں ٹرینیں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ٹرین سروس کو شروع کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد وزیر ریلوے شیخ رشید نے 20 مئی سے 30 ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ 31 مئی تک 30 ٹرینیں چلائیں گے اور اگر حالات ٹھیک رہے تو یکم جون سے تمام ٹرینیں چلا دیں گے۔بدھ سے ملک بھر میں ٹرین سروس کا آغاز ہو گیا ہے اور پہلی ٹرین صبح پاکستان ایکسپریس راولپنڈی سے صبح 6 بجے کراچی کیلئے روانہ ہوئی جبکہ دوسری ٹرین لاہور سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئی۔ کراچی سے بھی ٹرین آپریشن 56 روز بعد بحال ہو گیا اور عوام ایکسپریس 456 مسافروں کو لیکر پشاور کیلئے روانہ ہوئی، ڈی ایس پاکستان ریلوے کے مطابق ایس او پی کے تحت ٹرینوں میں 40 فیصد نشستیں خالی رکھی جائیں گی اور کسی مسافر کے عزیز کو اسٹیشن میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ریلوے حکام کے مطابق حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر مسافر پر پہلے جرمانہ ہو گا، پھر بھی کوئی مسافر باز نہ آئے تو ریلوے پولیس متعلقہ مسافر کو ٹرین سے اْتار دے گی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…