اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈیاسے ادویات درآمد کرنے کے سکینڈل کی تحقیقات میں سنسنی خیزانکشافات سامنے آئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے 9 اگست 2019 کو بھارت سے ادویات کی درآمدات پر پابندی لگائی،وفاقی کابینہ کے بجائے وزیراعظم آفس سے 25 اگست کو فیصلے میں ترمیم کرائی گئی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وزیراعظم آفس منظوری دینے کا مجاز نہیں ۔دستاویزات کے مطابق مشیر تجارت رزاق داؤد اور معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے میٹنگ کی ،وزارت تجارت نے 24 اگست کو کابینہ ڈوبینہ ڈویژن کو فیصلے میں ترمیم کیلئے خط لکھا،رولز کے مطابق کابینہ فیصلے میں ترمیم کیلئے 24 گھنٹے میں رجوع کرنا لازم تھاجو کہ کئی دن بعد لکھا گیا۔ڈاکٹر ظفرمرزا کی ڈی جی ٹریڈپالیسی محمد اشرف کیساتھ رابطے کی انکوائری مکمل ہوگئی ہے،ڈاکٹر ظفرمرزا نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سوالات اٹھنے پر لاعلمی کااظہار کیا،نجی ٹی وی کے مطابق ادویات درآمد کرنے کے فیصلے میں حکومت پریشان ہے اور معاملہ نمٹنانے کیلئے کوششیں شروع کردیں۔