پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

کورونا سے 15جون تک 4676 اموات لاک ڈائون میں نرمی کے بعد بڑا خدشہ سامنے آگیا

datetime 19  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے 15جون تک 4676 اموات کا خدشہ ہے، دوسرا اندازہ ہے کہ 15جون تک کورونا سے2544 ہلاکتیں ہوسکتی ہیں جب کہ ایک اندازہ یہ بھی کہ کورونا سے 15جون تک 3726اموات ہوں گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہمیں وفاقی حکومت کے کچھ فیصلوں پر اعتراضات تھے مگر وفاقی حکومت جو کچھ کہہ رہی ہے ہم وہی کر رہے ہیں۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ شاپنگ مالز نہ کھولنے کافیصلہ وفاقی حکومت نے ہی کیاتھا، شاپنگ مالز ابھی کھلے نہیں ہیں کھولنے کاکہاہے، سپریم کورٹ نے ہی کہا کورونا کے خلاف ایک ہی پالیسی ہونی چاہئے، سندھ حکومت کی وفاق سے کوئی ناراضی نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح یہی تھی کہ لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جائے، سندھ حکومت نے یہی کہا تھا 13 مارچ سے 2 ہفتے کیلئے سخت لاک ڈاؤن ہوتا اگر 2ہفتے سخت لاک ڈاؤن کیا جاتا تو کورونا کے زیادہ کیسز نہ ہوتے اس وقت سخت لاک ڈاؤن کرتے توآج صورتحال مختلف ہوتی۔وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ این ڈی ایم اے نے ہمیں طبی آلات مہیاکیے ہیں، سندھ حکومت نے کوروناکے پہلے کیس سے ہی اقدامات شروع کردیے تھے ہم نے کوروناکے دوران بہت غلطیاں کی ہیں ان سے سیکھناچاہئے لیکن سب نے اعتراف کیا کہ لاک ڈاؤن سے بہت فائدہ ہوا مگر اب یہ کہناکہ لاک ڈاؤن سے نقصان ہواہے یہ درست نہیں، لاک ڈاؤن میں نرمی ہونے سے کوروناکیسزمیں اضافہ ہوا، ہوسکتاہے شاپنگ مالزاورٹرانسپورٹ کھل جائے لیکن عوام سے اپیل ہے گھروں سے بغیرضرورت نہ نکلیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…