اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی پی رہنما اورسینئر قانون دان اعتزازاحسن نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو حکومتوں کے فیصلے نہیں کرنے چاہئیں، یہ سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا کہ وہ حکومتوں کے فیصلے خود کرنا شروع کردے۔اعتزازاحسن نے مزید کہا کہ یہ بہت بڑا فیصلہ ہے جو سپریم کورٹ نے بغیر بحث کئے دیدیا، یہ ایگزیکٹو کے فیصلے ہیں جو
انہیں خود ہی کرنا چاہئے اور اس پر عملدرآمد کرنا چاہئے،اعتزازاحسن کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کے فیصلہ سے بڑھ کے ہے، سپریم کورٹ نے ایسا حکم دیا ہے کہ اس کو وفاق اور صوبے پابند ہے۔اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلہ سے تاجر قابو میں نہیں آئے گا ۔ وہ تو حکومت کی بات نہیں سنے گا۔ سپریم کورٹ کو اتنی عجلت میں فیصلہ نہیں کرنا چاہئے تھا، جب اختیار ہو تو ذمہ داری بھی لینی چاہئے۔