اسلام آباد ( آن لائن)حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اور قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ،سمری صدر مملکت عارف علوی کو سمری بھجوانے بھجوائی جائے گی ،اجلاس5 جون سے 13 اگست تک جاری رہے گا،تفصیلات کے مطابق مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیر اعظم عمران خان اور سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا ہے اور پارلیمنٹ کے اجلاس بلانے اور دیگر آئینی وقانونی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور آئینی طور پر پارلیمنٹ کی کارروائی کے دن پورے کرنے سے متعلق امور زیر غور آئے ۔مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے
کہا ہے کہ 5 جون کی شام چار بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائیگا جو13 اگست تک جاری رہے گا ،یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے طویل میراتھن اجلاس ہوگا، اجلاس طلب کرنے کیلئے سمری صدر کو ارسال کی جائے گی ۔ اپوزیشن سے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں بھی بات کریں گے، ااسی دوران بجٹ آئے گا اور قانون سازی ہو گی،اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، ان کا کہنا تھا کہ اجلاس صرف دن ہی نہیں کام پورا کرنے کیلئے بھی بلایا جا رہا ہے، نظام میں کسی قسم کی آئینی خلا یا کوتاہی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔