اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے 30 ٹرینیں چلانے کی اجازت دے دی ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ 20 مئی سے ٹرین آپریشن شروع کردیں گے، تمام ٹرینوں میں ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، مسافروں کے علاوہ کسی دوسرے شخص کوسٹیشن میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے حکومتی فیصلے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت نے فی الحال جزوی طور
پر ٹرینیں چلانے کی اجازت دی ہے۔اگر صورتحال بہترر ہی اور20 تاریخ سے 31 مئی تک صورتحال میں بہتری نظر آئی تو یکم جون سے142تمام ٹرینیں چلا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمرا ن خان نے فی الحال 30 ٹرینیں چلانے کی اجازت دی ہے، اس حوالے سے 20مئی سے ٹرین آپریشن شروع کردیں گے۔خیبرمیل، عوام ایکسپریس،جعفرایکسپریس،علامہ اقبال ایکسپریس ودیگرٹرینیں چلائی جائیں گی۔