کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کس چیز کی تیاری میں مصروف ہے؟ وزیراعظم عمران خان نے مودی سرکار کی اصلیت دنیا کو دکھا دی

17  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو متنبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے مودی سرکار فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ

بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس سے متاثر نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق نظریہ واضح ہو چکا ہے، انہوں نے غیر قانونی طریقے سے قبضہ کرکے کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم کیا۔وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ مودی سرکار کشمیری بچوں اور عورتوں پر پیلٹ گنز جیسے ہتھیار استعمال کرکے غیر انسانی سلوک کر رہی ہے، غیر انسانی لاک ڈاؤن سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بنیادی اشیا اور ادویات سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ کشمیری نوجوانوں کو قید اور مواصلاتی رابطے ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کو دنیا سے الگ کر دیا گیا ہے،مودی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دہشتگردی کی اعانت سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ مودی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے اور کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…