منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بجٹ کی تیاریاں، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے وفاقی محکموں اور وزارتوں کوبڑی ہدایات جاری کردیں

datetime 16  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) مشیرخزانہ عبد الحفیظ شیخ نے وفاقی محکموں اور وزارتوں کو اخراجات کم کرنے کیلئے ہدایت کردی، سرپلس فنڈز کورونا سے متعلق ضروریات اورسماجی تحفظ کی جانب منتقل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

بجٹ آؤٹ لک سے متعلق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، وزارت خزانہ میں ہونے والے اجلاس میں نئے مالی سال کے بجٹ امور اور کورونا وباء کے اثرات پرغورکیا گیا اور آئی ایم ایف کے جائزے کے تناظرمیں بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔مشیرخزانہ نے کہا کہ معیشت پراثرات کودیکھتے ہوئے مالیاتی ذمہ داری کامظاہرہ کرناہوگا، تمام وزارتیں اورمحکمے معیشت پراثرات کو مدنظررکھتے ہوئے نئے بجٹ ، دستیاب وسائل کے استعمال اوراخراجات میں کمی کی تجاویز دیں۔حفیظ شیخ کاکہناتھاکہ شریعہ بانڈز کے اجراکے پہلو پر بھی غور کرناچاہیے، پالیسی ریٹ میں کمی سے قرض ادائیگی کی مدمیں پچاس ارب کی بچت ہوگی، اجلاس میں بتایا گیاکہ کہ جی ڈی پی کے مقابلے میں قرضوں کاحجم معیشت کے سکڑنے سے متاثرہوا۔مشیرخزانہ نے وفاقی محکموں اور وزارتوں کو اخراجات کم کرنے کیلئے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرپلس فنڈز کورونا سے متعلق ضروریات اورسماجی تحفظ کی جانب منتقل کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…