لاہور( آن لائن ) وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نے امتحانات اور پروموشن کے حوالے سے کہا کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا کو پروموٹ کیا جائے گا لیکن شرط ہے وہ تمام مضامینِ میں پاس ہوں۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرونا وائرس کی بدولت طلبا کے امتحانات اور پروموشن کے حوالے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا کو پروموٹ کیا جائے گا
جبکہ دسویں کے پرچے چیک ہونے کے بعد نتائج کا اعلان ہوگا اور بارہویں جماعت کے طلبا اپنے گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبر لے سکیں گے یا پھر 2021 میں امتحان دینے کا آپشن بھی ہو گا۔جو طلبا دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات نہیں دے سکے، ان کے نتائج نویں اور گیارہویں جماعتوں کے نتائج کی بنیادوں پر دئیے جائیں گے بشرطیکہ وہ تمام مضامینِ میں پاس ہوں جبکہ دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو 3 فیصد اضافی مارکس دیئے جائیں گے۔