منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’را ‘کیلئے کام کرنے والا سپیشل برانچ پولیس آفیسر گرفتار تہلکہ خیز انکشافات

datetime 16  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (سائوتھ ایشین وائر)پاکستان میں سرگرم بھارت کی خفیہ ایجنسی را نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔سائوتھ ایشین وائر کے مطابق ایف آئی اے کانٹر ٹیررزم ونگ کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے اسپیشل برانچ پولیس کے اے ایس آئی کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ اے ایس آئی مصور نقوی را سلیپرسیل کا اہم رکن ہے۔ملزم کراچی ایئرپورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کر رہا تھا۔سائوتھ ایشین وائر کے مطابق ملزم 1991 میں سندھ پولیس میں بھرتی ہوا اور محمود صدیقی کی ہدایت پر اسے رقم فراہم کی جاتی تھی۔

کراچی میں را کا مبینہ ایجنٹ گرفتار، ایم کیو ایم لندن سے رابطہ تھا۔ملزم 2008 میں ٹریننگ کے لیے انڈیا بھی جا چکا ہے اور ایئرپورٹ پر ساتھیوں کی آمدورفت میں سہولت کاری کرتا تھا۔ملزم ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث رہا ہے۔ایف آئی اے حکام نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔کراچی پولیس کا ایک اے ایس آئی پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 6 مبینہ ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق گرفتار ملزمان سے جے آئی ٹی تحقیقات کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…