بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر بھارت کا اعتراض مسترد، چین کے بھرپورردعمل نے بھارتیوں کو آگ بگولہ کردیا

datetime 16  مئی‬‮  2020 |

بیجنگ (این این آئی)چین نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے متعلق بھارتی اعتراض پر جواب دیا ہے کہ چین اور پاکستان کے مابین معاشی تعاون کا مقصد مقامی معاشی نمو کو بڑھانا ہے۔بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاولی جیان نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا واقف مستقل ہے۔بھارتی اعتراض پر ترجمان وزارت خارجہ ژاولی جیان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین معاشی سرگرمیوں سے مقامی معیشت بڑھے گی اور لوگوں کی معاشی زندگی بہتر ہونے سے سب کو فائدہ ہوگا

۔واضح رہے کہ واٹر اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے پاور چائنا اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) پر مشتمل جوائنٹ وینچر کے ساتھ 442 ارب روپے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے ہی بیجنگ اور اسلام آباد نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور اس کے خلاف جنگ کے لیے مل کر کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے کہ پاکستان نے وائرس کے خلاف چین کی لڑائی میں وسائل اور طبی سامان کی فراہمی میں مدد فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے بھی پاکستان میں اپنی میڈیکل ٹیمیں بھیجی ہیں، متعدد گرانٹس دی ہیں اور معاشرے کے تمام شعبوں کو فعال کرنے کے لیے فنڈز فراہم کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ چین اور پاکستان اچھے دوست اور اچھے بھائی ہیں ہر مشکل گھڑی میں ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وائرس کو سرحدوں اور نسلوں کا نہیں معلوم، ہم اس مسئلے پر پاکستان کے مقصد اور منصفانہ پوزیشن کی انتہائی تعریف کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پاکستان سمیت عالمی برادری کے ساتھ تعاون کر کے حتمی فتح حاصل کریں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے کہا کہ چین اور امریکا کی مستحکم ترقی دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات میں ہے اور یہ عالمی امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ فی الحال، چین اور امریکا کو اس وبا کے خلاف تعاون کو مضبوط بنانے، وبا کو جلد سے جلد شکست دینے، مریضوں کا علاج کرنے اور معیشت اور پیداوار کو بحال کرنے پر زور دینا چاہیے لیکن اس کے لیے واشنگٹن کو بیجنگ سے ملاقات کرنی چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…