کراچی(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صدر آصف علی زرداری کی سوشل میڈیا پر موت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کر دی ۔ آصف علی زرداری کورونا وباء کے باعث گھر میں مقیم ہیں ان کی موت سے متعلق چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کورونا کے باعث
گھر میں مقیم ہیں انہیں کئی بیماریاں ہیں کمر کی تکلیف اور ان کے ہاتھ کانپتے ہیں ۔ ان کی موت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے تمام ایسی خبریں من گھڑت اور جعلی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن نیب قانون بنائیں اس سایق اچھی اور بات ہو نہی سکتی میں نے نیب ترامیم کا ڈرافٹ بنایا ہے جو کہ سٹینڈنگ کمیٹی کے پاس ہے ۔ میرے ڈرافٹ میں نیب سیکشن 9 ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس نے انکوائری اور انویسٹی گیشن کی سطح پر گرفتار کرنے کی اجازت نہیں دی ۔