منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عثمان بزدار کی”شوگر کمیشن کے سامنے پیشی سے پہلے ایک سپیشل اسسٹنٹ نے تیاری کرائی لیکن وہ پھر بھی سارا ملبہ کن لوگوں پر ڈال کر آگئے”؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 14  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار شوگر کمیشن کے سامنے سارا ملبہ اپنے چیف سیکرٹری سمیت 2 سے 3 سیکرٹریوں پر ڈال کر آگئے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شوگر کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے پہلے ملک کی ایک اہم ترین شخصیت نے عثمان بزدار کی 2 سے 3 گھنٹے تیاری کرائی ۔

یہ شخصیت سپیشل اسسٹنٹ ہے ، وہ کچھ روز پہلے بھی لاہور آئے تھے اور انہوں نے عثمان بزدار سے کہا کہ چینی سکینڈل میں آپ کا بچنا بہت مشکل ہے۔عارف حمید بھٹی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بریفنگ اور سوالوں کی تیاری کے باوجود کمیٹی کے سامنے ایسی باتیں کردیں کہ نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے۔ وہ اپنے چیف سیکرٹری اور 2 سے 3 سیکرٹریوں کو پھنسوا آئے ہیں۔یہ کیس سبسڈی ختم کرکے سٹے بازی اور ٹیکس چوری کی طرف لایا جارہا ہے۔ایک صاحب کا کہنا ہے کہ اگر ہم ان کے بیانات پر جائیں تو ہمیں وزیر اعلیٰ سے یہ کہنا پڑنا تھا کہ آپ ہمارے پاس کچھ دن تشریف رکھیں ہمیں آپ سے مزید بھی بات کرنی ہے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ عثمان بزدار بہت سادہ آدمی ہیں ، انہیں بات گھمانی نہیں آتی ۔ کمیشن کے سامنے انہوں نے سادگی میں کہہ دیا کہ انہیں اتنا اس بارے میں نہیں پتا۔ انہیں فلاں بندے نے حکم دیا تھا کہ ہر حال میں سبسڈی دی جائے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…