یا اللہ تیرا شکر! 24گھنٹوں میں 606مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے 4223ٹیسٹوں میں سے کتنے مثبت نکلے؟وزیر اعلیٰ سندھ نے بتا دیا

13  مئی‬‮  2020

کراچی (این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اچھی خبر یہ ہے کہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر سے 606 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4223 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس میں سے 731 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ بھر میں اب تک 103340 ٹیسٹ کیے ہیں جس میں سے 13341 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 مریض کورونا کے باعث انتقال کرگئے، اب تک کورونا کے باعث 234 اموات ہو چکی ہیں۔وزیراعلی سندھ کے مطابق اس وقت 10 ہزار 2 سو 72 مریض زیرعلاج ہیں۔ زیر علاج مریضوں میں 8840 مریض گھروں میں، 919 آئسولیشن مراکز اور 513 اسپتالوں میں ہیں۔اور اچھی خبر یہ ہے کہ 24 گھنٹوں میں 606 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، اب تک 2835 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں 585 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ ضلع شرقی کراچی میں 140، ضلع جنوبی میں 127 اور ملیر میں 116 مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔ ضلع وسطی میں 85، ضلع غربی میں 60 اور کورنگی میں 57نئے کیسز ظاہر ہوئیہیں۔اس کے علاوہ سکھر میں 10، کشمور-کندھ کوٹ میں 8 اور شکارپور میں 7 مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔ شہید بینظیرآباد میں 5، سجاول اور ٹنڈو محمد خان میں 4-4 نئے کیسز ظاہر ہوئیہیں۔نوشہروفیروز میں 2، جامشورو، خیرپور اور قمبر-شہداد کوٹ میں ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کورونا کے باعث مرنے والوں میں 76 فیصد مرد اور 24 فیصد خواتین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے باعث مرنے والوں میں 22.5 فیصد مریض 81 سال سے زائد عمر کے ہیں۔مراد علی شاہ کے مطابق مرنے والوں میں 4.6 فیصد کی عمر 51 تا 60، 8.5 فیصدکی عمر 61 تا 70 اور 11.5 فیصدکی عمر 71 تا 80 سال ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…