اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ ملک مزید لاک ڈائون کا متحمل نہیں ہو سکتا، صوبوں سے مشاورت کے بعد جلد ٹرانسپورٹ اور ٹرینیں کھولیں گے۔نجی ٹی وی کے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پابندیوں میں مزید نرمی کا عندیہ دے دیا۔کابینہ ارکان کا عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر اظہار تشویش جس پر وزیراعظم نے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔
دریں اثناوزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ٹائیگر فورس کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ضلع،تحصیل اور یونین کونسل کی سطح تک ٹائیگر فورس متحرک کریں،مشکل وقت میں قوم کیلئے وقت نکالنے والے نوجوان ہیروز ہیں،انتظامی سطح پر بہترین کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعظم عمران کی زیر صدارت ٹائیگر فورس سے متعلق اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ ، صوبائی چیف سیکرٹریز اور کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔وزیراعظم کو صوبائی سطح پر ٹائیگر فورس کی ہفتہ واررپورٹ پیش کی گئی ۔وزیراعظم کی ٹائیگر فورس سے متعلق وزرائے اعلی اور چیف سیکرٹریز کو گائیڈ لائینزدی گئی ،وزیراعظم نے ملک بھر میں ٹائیگر فورس کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ضلع،تحصیل اور یونین کونسل کی سطح تک ٹائیگر فورس متحرک کریں۔ وزیراعظم نے کہاکہ ٹائیگر فورس سے احساس لیبر رجسٹریشن پراگرام میں بھی مدد لیں،ٹائیگر فورس کے بہادر نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ مشکل وقت میں قوم کیلئے وقت نکالنے والے نوجوان ہیروز ہیں،انتظامی سطح پر بہترین کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائے