اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سنی شیعہ آپس میں بھائی بھائی ، کلمہ گو ہونے کی حیثیت سے ہمارے ہم مذہب ہیں ۔ اختلافات اپنی جگہ ضرور ہیں لیکن دونوں توحید رسالت محمدیؐ پر ایمان رکھتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنر ل محمد العیسٰی نے عرب ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا ہے کہ شعیہ اور سنی اختلافات اور دیگر فکری مسائل میں اختلافات ضرور
لیکن ان آڑ میں اسلامی اخوت ، وحدت اور یکجہتی کو توڑنے کی اجازت ہر گر نہیں دی جا سکتی ۔ ان کا کہنا تھا سنی شیعہ میں کوئی جھگڑا نہیں اصل مسئلہ جنونی رویے اور فرقہ ورانہ سوچ ہے جس کی وجہ سے دوسرے مسالک کو اسلام سے خارج کرنے کی کوشش افسوسناک حربے استعمال کیے جاتےہیں ۔ ہمارے نبی ایک ، قرآن مجید ، دین ایک ، اللہ ایک قبلہ ، اور قربانی کا طریقہ بھی ایک ہی ہے ۔ انہوں نے ایک حدیث بھی بیان کی ، حضورپاکؐ نے فرمایا : ہر وہ شخص جو قبلہ رُخ ہو کر نماز پڑھتا ہے اور قربانی کی رسم ادا کرتا ہے، وہ مسلمان ہے، اور اللہ اور اس کے رسول کی پناہ میں ہے۔ اس حدیث کی رو سے شیعہ سنی کلمہ گو ہیں ۔ لہذا ایک دوسرے پر فتوی جاری کر کے اسلام سے خارج کرنے کے مکروہ پروپیگنڈوں کو بند ہونا چاہیے۔