ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

چین میں 77ہزار78افراد صحت یاب،کامیاب حکمت عملی کے بعد اب صرف کتنےمریض باقی بچے؟جان کر پوری دنیا رشک کرنے لگی

datetime 6  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(این این آئی)یورپی ملک اٹلی کے مقابلے میں اسپین میں کورونا وائرس کے مریض بڑھ کر ایک لاکھ 31 ہزار 646 ہوگئے تاہم وہاں مریضوں کی مناسب دیکھ بھال اور بہتر ہاسپیلٹی کی وجہ سے مریضوں کے تندرست ہونے کا تناسب اٹلی کے مقابلے میں دْگنا ہے اور اموات کم ہیں۔ دوسری طرف ابتدائی عرصے میں انتہائی خوفناک صورتحال کا شکار رہنے والے چین میں کورونا وائرس کے صرف 1,299 مریض رہ گئے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق 108 ممالک میں کرونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ، 74 ہزار سے تجاوز (1,274,265) کرچکی ہے۔ ان میں سے دو لاکھ 64 ہزار سے زائد (264,834) افراد صحت مند جبکہ69,471 افراد موت کا شکار ہوچکے ہیں۔939,960 مریض ابھی بھی دنیا بھر کے اسپتالوں اور میڈیکل سینٹرز میں زیر علاج ہیں جن میں سے 5 فیصد 45,592 کی حالت تشویشناک ہے۔امریکا میں کورونا وائرس کے اب تک تین لاکھ چھتیس ہزار سے زائد (336,830) کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں 17,977 صحت مند ہونے والے مریضوں کا تناسب یورپ یا چین کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے 9,618 مریض انتقال کرچکے ہیں۔گزشتہ روز تک یورپ کا شہر اٹلی کورونا وائرس کے مریضوں کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر تھا مگر اب 131,646 کورونا متاثرین کے ساتھ اس جگہ اسپین کھڑا ہے۔ 128,948 متاثرین کے ساتھ اٹلی تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس مریض بڑھ جانے کے باوجود وہاں اٹلی کے مقابلے میں متاثرین کی نگہداشت کی سہولیات بہت بہتر ہیں اسی وجہ سے اٹلی کے صحت مند ہونے والے 21,815 مریضوں کے مقابلے میں اسپین میں گھر جانے والے کرونا متاثرین کی تعداد 38,080 اٹلی سے کہیں زیادہ ہے۔ اسی طرح اٹلی کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ 15,887 اموات کے مقابلے میں اسپین میں متاثرین زیادہ ہونے کے باوجود مرنے والوں کی تعداد 12,641 کم ہے۔

یورپ کے تیسرے شہر جرمنی میں کورونا وائرس کے مریض ایک لاکھ سے متجاوز (100,123) ہونے کے باوجود شرح اموات (1,584) مندرجہ بالا دونوں یورپی ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے جبکہ صحت مند ہونے والے مریضوں (28,700) کا تناسب بھی دیگر یورپی ملکوں سے بہتر ہے۔جرمنی کے مقابلے میں چوتھے یورپی شہر فرانس میں کورونا وائرس متاثرین (92,839) کم ہیں مگر اموات 8,078 بہت زیادہ اور صحت مند افراد کی تعداد (16,183) کم ہے۔ ایک ماہ پہلے تک پوری دنیا میں خوفناک صورتحال کا شکار ملک چین اس عالمی وبا پر انتہائی حد تک قابو پاچکا ہے۔ چین میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی 81,708 متاثرین میں سے 77,078 صحت مند ہوکر معمول کی زندگی میں شامل ہوچکے ہیں جبکہ 3,331 ہلاک ہوئے۔ چین میں اب کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز صرف 1,299 رہ گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…