اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کادنیا بھر کے مسلمانوں کو حج کی تیاریاں مؤخر کرنے پر زور، عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر حج محمدبنتن( Muhammad Benten ) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورتحال میں سعودی عرب کو مسلمانوں کی صحت عزیز ہے۔اس لیے صورتحال واضح ہونے کا انتظار کیا جائے اور حج کے معاہدے نہ کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب حج اور
عمرہ زائرین کی خدمت اور سہولیات کی فراہمی کے لئے تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں عمرہ کے لیے آئے 1200 عازمین عمرہ واپس نہیں جاسکے۔ ہم ان کی میزبانی کررہے ہیں۔ حالات ٹھیک ہونے کے بعد وہ عمرہ ادا کریں گے اور اس کے بعد ان کی واپسی ممکن ہوگی۔سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے ان لوگوں کو رقوم واپس کردیں جنہوں نے عمرہ ویزا حاصل کیا لیکن عمرہ نہیں کیا۔