ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈی چوک پر لگا گیٹ ہٹانے کا حکم ، کہیں سپریم کورٹ کی جگہ شاپنگ مال ہی نہ بن جائے، پارلیمنٹ بھی یہاں نہیں رہے گی ، چیف جسٹس نے چیئرمین سی ڈی اے کوکھلی چھٹی دیکردھماکہ خیز احکامات دیدئیے

datetime 19  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے عوامی پلاٹ کی تبدیل کرنے سے متعلق کیس میں ڈی چوک پر لگا گیٹ ہٹانے کا حکم دے دیا۔ جمعرات کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ڈی چوک پر لگا گیٹ ہٹوائیں، پارلیمنٹ دور سے نظر آنی چاہیے۔

عدالت نے اسلام آباد کے کھیلوں کے میدان اور گرین بیلٹس پر قبضے ختم کروانے کا حکم دیدیا ۔چیف جسٹس نے کہاکہ تجاوزات سب جگہ ختم کروائیں، ایسا نہ ہو کہ دو سے تین لوگوں کے خلاف کارروائی ہو۔ چیف جسٹس نے چیئر مین سی ڈی اے سے مکالمہ کیا کہ چیئرمین صاحب نقشہ لیں اور شہر میں نکل جائیں، سی ڈی اے کی جتنی بھی کمرشل مارکیٹیں ہیں پارکنگ نہ ہونے سے چوک ہوگئی ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہاکہ ہم نے ایسے 8 پلاٹس کی نشاندھی کی ہے جن کی حیثیت کو تبدیل کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ایسے 8 نہیں سینکڑوں پلاٹ ہوں گے، اسلام آباد کا نقشہ ہی بدل دیا گیا، گرین بیلٹ پر گھر بن گئے یا کمرشل پلازے۔چیف جسٹس نے کہاکہ شہر کے بیچ چلے جائیں تو دم گھٹتا ہے، اسلام آباد نیا شہر تھا اس کے ساتھ کیا کیا، چیئرمین صاحب اس مسئلے کا کوئی حل نکالیں آپ کے پاس آئیڈیاز ہیں۔ وکیل نے کہاکہ دنیا میں شہروں میں اب ری پلاننگ بھی کی جاتی ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ پاکستان میں ری پلاننگ کا مطلب ہے مال بنانا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ری پلاننگ ہوئی تو سپریم کورٹ کی جگہ شاپنگ مال نہ بن جائے، پارلیمنٹ بھی یہاں نہیں رہے گا۔چیف جسٹس نے کہاکہ سی ڈی اے اپنے ہاتھ مضبوط کرے، سی ڈی اے ہے افسران اپنے دفتروں میں بیٹھے رہتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ اسلام آباد کو دارلحکومت رہنے دیں اسے ہنگامہ شہر نہ بنائیں۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 4 ہفتوں تک ملتوی کر دی گئی ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…