پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

ریاست مدینہ کے دعویداروں نے حج کاسفر بھی مشکل بنادیا ،عمران خان کے دورحکومت میں دوسرے سال بھی حج درخواستوں میں ریکارڈ کمی

datetime 10  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی دورحکومت میں حج کرنے والوں میں مسلسل واضح کمی،امسال صرف1لاکھ 49ہزار درخواستیں موصول ہوئیں ،مسلم لیگ ن کے دورحکومت کے آخری سال 3 لاکھ 74 ہزار 8 سو 57 درخواستیں آئی تھیں جبکہ پی ٹی آئی حکومت کے پہلے سال( 2019)میں 2لاکھ 16ہزار،623حج درخواستیں وصول ہوئی تھیں جوامسال کم ہوکرڈیڑھ لاکھ سے بھی کم ہوگئی ہیں۔

حج قرعہ اندازی 12مارچ کوہوگی ۔تفصیلات کے مطابق ریاست مدینہ بنانے کی دعویدار پی ٹی آئی کے دورحکومت میں حج کافریضہ اداکرنے والوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے اس کی بڑی وجہ حج پیکیج میں بے تحاشااضافہ ہونابتایاجاتاہے مسلم لیگ ن کے دورحکومت کے آخری سال سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والوں کے لیے حج پیکیج 2لاکھ 80ہزارروپے تھا یہی وجہ ہے کہ اس آخری سال 374857درخواستیں آئی تھی مگرپی ٹی آئی حکومت کے پہلے سال حج پیکیج بڑھاکر 4لاکھ 36ہزارکیاگیا جس کی وجہ سے حج درخواستیں 216623موصول ہوئیں ،امسال سرکاری اخراجات میں مزیداضافہ کرتے ہوئے سرکاری پیکیج شمالی ریجن کے لیے چار لاکھ 63ہزار 441 روپے اورجنوبی ریجن کیلئے 4لاکھ55ہزار695 روپے کردیاگیا اس میں قر بانی کے اخراجات شامل نہیں ہیں قربانی کیلئے 22ہزار825روپے الگ سے جمع کرانا ہونگے اس مہنگے پیکیج کی وجہ سے امسال صرف 1لاکھ 49ہزار337درخواستیں آئی ہیں ، امسال پاکستان کاحج کوٹہ 179,210عازمین کاہے جس میں سے 1لاکھ 07ہزار526عازمین سرکاری جبکہ 71ہزار684عازمین پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کریں گے ،سرکاری سکیم کے تحت ،3سال سے مسلسل درخواستیں دینے والے بغیر قرعہ اندازی کے کامیاب ہوں گے،70سال سے زائد عمر والوں کے لیے 10ہزار کا کوٹہ رکھا گیا ہے،اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک ہزار کا کوٹہ مخصوص ہے،12مارچ کو قرعہ اندازی کے نتائج کی اطلاع درخواست دینے والوں کو SMSاور خطوط کے ذریعے دی جائے گی،قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے فوری رقم واپس لے سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…