پارلیمنٹ لاجز میں مریم اورنگزیب کے کمرے میں آگ لگ گئی ملازمین کو بچا لیا گیا، آتشزدگی کی وجہ کیا بنی؟تفصیلات سامنے آگئیں

18  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز کی تیسری منزل پر آگ لگ گئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آگ لگنے کا واقعہ صبح ساڑھے 11 بجے کے قریب پیش آیاجس کے بعد پارلیمنٹ لاجز میں دھواں پھیل گیا اور لوگوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بھجانے کیلئے پہنچا اور امدادی کارروائی کی۔ادھر رکن قومی اسمبلی ابرار شاہ نے کہا کہ آگ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے لاج میں لگی اور اس کا 80 فیصد حصہ جل گیا۔ابرار شاہ کے مطابق آگ لگنے کے باعث دھواں اتنا تھا کہ سانس تک نہیں لے پارہے تھے۔علاوہ ازیں واقعہ کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے آگ سے متاثرہ لاجز کا جائزہ لیا۔اس دوران ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز نے بریفنگ دی اور بتایا کہ آگ کی اطلاع 11 بج کر 35 منٹ پر ملی، تاہم آگ پر قابو پالیا گیا۔ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کے 2 ملازمین کو بروقت ریسکیو کرلیا گیا۔اس دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے آگ لگنے کی وجہ پوچھی تو ڈائریکٹر لاجز نے بتایا کہ اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، تاہم ملازم کے مطابق آگ گیلری میں لگے گیزر سے لگی۔خیال رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں وزیراعظم سیکرٹریٹ کی چھٹی منزل پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا اور امدادی ٹیموں نے اطلاع ملتے ہیں فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…