اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

پی ٹی ایم ،عوامی ورکرز پارٹی کیخلاف غداری اور دہشتگردی کا مقدمہ خارج ریاست کو گالی ، نفرت انگیز تقاریرکیخلاف بھی تحریری حکم جاری کریں ، ایڈووکیٹ جنرل کی درخواست پر جانتے ہیں چیف اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیاجواب دیا؟

datetime 17  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن)اسلا م آ با د کی ضلعی انتظا میہ کے بیا ن پر پی ٹی ایم اور عوامی ورکرز پارٹی کے خلاف غداری اور دہشتگردی کا مقدمہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے خارج کر دیا، کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی ،دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ امید کرتے ہیں کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر قدغن نہیں لگائے گی ۔

ہمارا آئین اس کی اجازت دیتا ہے اور سب سے بڑھ کر اسلام اس کی اجازت دیتا ہے جو کچھ آج ہندوستان میں ہو رہا ہے وہ یہاں نہیں ہونا چاہئے، 25 افراد کے احتجاج سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا ،اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی نے اپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ ریاست کے خلاف جو بات کرے اس کے خلاف تو قانونی چارہ جوئی کرنی چاہئے ،جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ریاست اور عدلیہ اتنی کمزور نہیں کہ کسی کے نعرہ بازی یا بات کرنے سے اس کی بنیادیں ہل جائیں، نفرت سے بھرپور جو تقاریر کی جاتی ہیں ان کا دائرہ کار بہت محدود ہوتا ہے ،حکومت نے یہ کیس واپس لے کر اچھا اقدام کیا ،اس سے معاشرے میں مثبت پیغام جائے گا، اکیڈمک معاملات کا فیصلہ ہائی کورٹ نہیں کرسکتی، پی ٹی آئی نے بھی 2014 میں دفعہ 144 کے خلاف پٹیشنز دائر کی تھیں، گزشتہ سماعت پر عدالت نے چیف کمشنر، آئی جی اور مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ چانڈیو کو طلب کیا تھا ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے عدالت سے استدعا کی کہ ہم عوامی ورکرز اور پی ٹی ایم کے گرفتار کارکنوں پر قائم مقدمہ واپس لینا چاہتے ہیں، عدالت نے ڈپٹی کمشنر کے بیان پر تمام آئینی درخواستیں نمٹا دیں، چیف جسٹس نے دوران سماعت حکم دیا کہ اسلام آباد انتظامیہ کے بیان کے بعد تمام درخواستیں غیر موثر ہوگئیں۔

عدالت امید کرتی ہے کہ اب حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی حقوق کو مدنظر رکھے گی ،اس موقع پر انھوں نے عوامی گرفتار کارکنان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کوروکا جائے تو دوبارہ یہاں آسکتے ہیں، آپ تو پرامن مظاہرین ہیں 25 افراد کے احتجاج سے کسی کو تو کچھ نہیں ہوتا، اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ خان نیازی نے استدعا کی کہ ریاست کو گالی دینا اور نفرت انگیز تقاریر کے خلاف تحریری حکم بھی لکھ دیں ،چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کیا کہ نہ کوئی ادارہ نہ ریاست کمزور ہے کہ ان کو کچھ فرق پڑے آئینی درخواستوں کو نمٹا دیا ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار کارکنان ہمارے پاس آئیں ہمیں بتائیں کہ وکلاء کی فیس پر ان کے کتنے اخراجات ہوئے حکومت اس کا ازالہ کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…