کیا ہم لوگ لائیو شو کرنے سے پہلے مہمانوں کی تلاشی لیا کریں یا ان سے یہ حلف لیا کریں کہ یہ جوتا تو میز پر نہیں رکھ دیں گے؟ حکومت اصل ذمہ دار کو سزا دے، نیب کا آصف علی زرداری‘ میاں نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ جبکہ زلفی بخاری کے خلاف تحقیقات بند، جاوید چودھری کا تجزیہ

16  جنوری‬‮  2020

آج سے دو دن قبل وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کاشف عباسی کے پروگرام میں ایک بوٹ میر پر رکھ دیا اور بوٹ دکھا کر کہا‘ پاکستان مسلم لیگ ن نے لیٹ کر‘چوم کر ووٹ کو عزت دی‘یہ پاکستان کی تاریخ کا انتہائی نامناسب اور افسوس ناک واقعہ تھالیکن اس اذیت ناک اور افسوس ناک واقعے کا نتیجہ کیا نکلا؟

پیمرا نے کا شف عباسی اور ان کے پروگرام پر دو ماہ کے لیے پابندی لگا دی جب کہ وزیراعظم نے 48 گھنٹے بعد اپنے وفاقی وزیر کو 15 دن کے لیے ٹیلی ویژن شوز میں جانے سے روک دیا‘ آپ انصاف دیکھئے جس نے یہ نامناسب کام کیا وہ اس کے باوجود وفاقی وزیرہیں‘ وہ صرف 15 دن شوز میں شریک نہیں ہو ں گے اور جس کے شو کو خراب کیا گیا‘ جس کے میز پر جوتا رکھ دیا گیا وہ 60 دن کے لیے بین کر دیا گیا‘ کیا ہم اس کو انصاف کہیں گے‘ کیا یہ مناسب ہے، اس سارے ایشو میں اصل ذمہ دار فیصل واوڈا ہیں‘ سزا صرف اور صرف ان کو ملنی چاہیے تھی‘ کیا ہم لوگ لائیو شو کرنے سے پہلے مہمانوں کی تلاشی لیا کریں یا ان سے یہ حلف لیا کریں کہ یہ جوتا تو میز پر نہیں رکھ دیں گے؟ میری حکومت سے درخواست ہے آپ اصل ذمہ دار کو سزا دیں، اس میں شو، میزبان اور میز کا کوئی قصور نہیں۔ آئی جی سندھ کے ایشو میں ایم کیو ایم بھی کود پڑی،نیب نے آج آصف علی زرداری‘ میاں نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ زلفی بخاری کے خلاف تحقیقات بند ہو گئیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…