اسلام آباد (این این آئی) پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی ۔وکیل سلمان صفدر نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی۔ اپیل میں کہاگیاکہ خصوصی عدالت نے غداری کیس کا ٹرائل مکمل کرنے میں آئین کی 6 مرتبہ خلاف ورزی کی، انصاف کا قتل نہ ہو اسی لیے مقررہ قانونی مدت میں اپیل دائر کی، درخواست میں کہا گیا کہ خصوصی عدالت کے 17 دسمبر کے فیصلے سے غیرمطمئن ہوں، فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔اپیل کے مطابق
خصوصی عدالت کی تشکیل بھی غیرآئینی تھی، غداری کیس مقدمہ کی کابینہ سے منظوری بھی نہیں لی گئی۔ اپیل میں کہاگیاکہ خصوصی عدالت نے بیان ریکارڈ کرانے کا موقع نہیں دیا، کیا استغاثہ سنگین غداری کی درست انداز میں وضاحت کر پایا۔ کیا استغاثہ کا صرف سہولت کاروں اور دیگر کے خلاف کاروائی نہ کرنا میرے ساتھ امتیازی سلوک نہیں،کیا استغاثہ صرف میرے خلاف کاروائی کر کے مس کنڈیکٹ کا مرتکب نہیں ہوا۔ اپیل میں وفاق اور خصوصی عدالت کو فریق بنایا گیا۔