اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی صابر شاکر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر خارجہ کو ٹیلیفون کیا جس میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر مجھ سے نہیں پوچھا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ اتنی بھی کیا جلدی تھی کہ پیپلزپارٹی اور دوسری جماعتوں سے مشاورت بھی نہیں کی گئی۔اس کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جو موجودہ صورتحال ہے، میں آپ سے سینئر کارکن ہوں اورآپسے مشورہ کرنے کا مجاز نہیں ہوں۔ سینئر صحافی نے بتایا کہ خواجہ آصف کو آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ لندن سے آیا تھا۔اسکے بعد مریم نوازنے لندن میں یہ فون کیا جس پر مریم نواز کی انکی بڑوں نے سرزنش کی اور کہا کہ جو بڑوں کا فیصلہ ہے اس کو تسلیم کیا جائے۔ صابر شاکر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ یہ کہا گیا تھا کہ دوسرے مرحلے میں مجھے بھی ملک سے نکال لیاجائیگا، سب لندن میں لطف اندوز ہورہے ہیں اور مجھے زباں بند کیا گیا ہے، اگر مجھے باہر نہ بھیجا گیا تو اپنی زبان کھول دونگی۔