بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ کب سنایا جائیگا؟ خصوصی عدالت نے تاریخ کا اعلان کردیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ 17 دسمبر کو سنانے کا اعلان کر دیا۔ جسٹس وقار احمد سیٹھ، جسٹس نذر اکبر اور جسٹ شاہد کریم پر مشتمل خصوصی بنچ نے پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت کی۔

سابق صدر کیلئے عدالت کے مقرر کردہ وکیل رضا بشیر پیش ہوئے، پرویز مشرف کے نجی وکیل سلمان صفدر بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر نے کہا اس عدالت میں کچھ قانونی نکات کو دیکھا ہی نہیں گیا، جس پر جسٹس نذر اکبر نے کہا آپ کس حیثیت سے دلائل دے رہے ہیں، آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں، سپریم کورٹ ہمیں کہہ چکی ہے کہ آپ کو نہ سنیں۔علی ضیا باجوہ نے کہا مجھے اور منیر بھٹی کو پراسیکیوٹر تعینات کیا گیا، کل شام نوٹیفکیشن ملا، 3 ہزار صفحات پر مشتمل ریکارڈ ملا، ہمیں پڑھنے کا موقع دیا جائے، سابق پراسیکیوشن ٹیم کے دلائل پر انحصار نہیں کرونگا، عدالت وقت دے۔ جسٹس سیٹھ وقار نے ریمارکس دیئے کہ باقی کیسز کو سائیڈ پر رکھ کر یہ مقدمہ لڑیں۔جسٹس نذر اکبر نے استفسار کیا کیس کی تیاری کے لیے 4 دن بہت ہیں، جس پر پراسیکیوٹر علی ضیاء نے کہا 15 دن کا وقت کیس کی تیاری کے لیے دے دیا جائے۔ جسٹس سیٹھ وقار نے کہا 17 دسمبر تک اپنے دلائل دے دیں، 17 دسمبر کو دلائل سن کر فیصلہ سنا دیں گے۔ عدالت نے سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…