منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ضمانتی بانڈ تاوان ہے ، شہباز شریف نے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نواز شریف سے انڈمنٹی بانڈ کی آڑ میں تاوان لینا چاہتی ہے۔ پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نواز شریف کی صحت سے متعلق سنگ دلی کا مظاہرہ کیا، عمران نیازی کو بہت بڑی بھول ہے، نا این آر او دے سکتے ہیں اور نا این آر او لے سکتے ہیں۔حکومت شیورٹی بانڈ کی آڑ میں نواز شریف سے تاوان لینا چاہتی ہے

لیکن مسلم لیگ نے حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے، شیورٹی بانڈ کی شرط ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔دو عدالتوں نے نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے لیکن اس کے باوجود حکومت نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہی ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ نواز شریف صبر، جرات و بہادری سے صورت حال کا سامنا کر رہے ہیں ۔ پوری قوم ان کی صحت کے حوالے سے پریشان ہے لیکن حکومت سیاست کیلئے پریشان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…