مسلسل کرفیو اوربھارتی مظالم پر صبر کا پیمانہ لبریز،مظلوم کشمیریوں نے سول نافرمانی کا فیصلہ کر لیا،چونکادینے والے انکشافات

22  اکتوبر‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی سول سوسائٹی نے اپنے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کشمیر کی عوام نے سول نافرمانی کا فیصلہ کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کشمیر میں کاروبار اور دفاتر نہ کھولنا بھارت کیخلاف احتجاج ہے جو پہلے نہیں کیا گی

ا۔سول سوسائٹی کے مطابق کشمیر میں حالات ویسے نہیں ہیں جیسے حکومت پیش کر رہی ہے، وادی میں بھارتی ملٹری لوگوں کو دکانیں کھولنے پر مجبور کر رہی ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارت مظلوم کشمیریوں کو جب چاہے حراست میں لے کر ظلم کر رہا ہے اور کشمیریوں نے کاروبار بند کر کے پر امن جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کشمیری عوام اب بھارتیوں کے ساتھ مزید بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، بھارت کی ہٹ دھرمی نے بات چیت کے راستے کو ہمیشہ کے لیے بند کر دیا ہے، بھارتیوں کے رویے نے کشمیریوں کو پر اسرار خاموش مظاہرین میں بدل دیا ہے۔سول سوسائٹی کے مطابق پر اسرار خاموش احتجاج اور سول نافرمانی طوفان سے پہلے کی نوید ہے۔خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو اور پابندیاں 71ویں روز بھی جاری ہیں اور 80 لاکھ افراد کی تاریخ کے سب سے طویل لاک ڈاؤن کے باعث قید دنیا کی خاموشی پر سوال اٹھا رہی ہے۔بھارت نے وادی میں پوسٹ پیڈ کی سروس بحال کی تاہم وادی میں انٹرنیٹ سروس ابھی تک بحال نہیں کی گئی۔ مواصلاتی بلیک آؤٹ نے مقبوضہ وادی کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا ہے۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…