منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ثابت، غیر ملکی سفراء ، ہائی کمشنرز کا ایل او سی کا دورہ، بھارتی ہائی کمیشن کے حکام نہ گئے ،شرمندہ ہونے کے ڈر سے جواب تک نہ دیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کی پیشکش پر بھارتی خاموشی، بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ثابت ہو گیا۔ منگل کو بھارتی جھوٹ بے نقاب کرنے، حقائق سے آگہی کیلئے غیر ملکی سفراء ، ہائی کمشنرز کو ایل او سی کا دورہ کرایا گیا ،پاکستان میں متعین بھارتی ناظم الامور گورو اہلووالیا ایل او سی کے دورے پر نہیں گئے۔

وزارت خارجہ کے ڈی جی جنوبی ایشیاء و سارک ڈاکٹر محمد فیصل بھی غیر ملکی سفراء کے ہمراہ تھے ۔ ڈاکٹر فیصل نے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کا دعوی، دعوی ہی رہ گیا، بھارت کا کوئی سفارتکار ایل او سی کے دورے پر ہمارے ساتھ نہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے دعوی ٰکردہ لانچنگ پیڈز کے کوآرڈینیٹس بھی فراہم نہیں کیے۔بعد ازاں غیر ملکی سفراء ، ہائی کمشنرز کو ایل او سی کے نوسہری، شاہ کوٹ اور جوڑا سیکٹرز لے جایا گیا ،غیر ملکی سفراء بھارتی اشتعال انگیزی سے تباہ حال نوسدہ گاؤں بھی گئے ۔ا س دورے کے دوران سفرا و ہائی کمشنرز کو بریفنگ دی گئی اور ان علاقوں کا دورہ کروایا گیا جنہیں بھارتی اشتعال انگیزی کی صورت میں نقصان پہنچا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ناظم الامور گوروو اہلووالیا کو بھی ایل او سی کے دورے کی خصوصی دعوت دے دی گئی تھی،بھارتی حکومت یا ہائی کمیشن نے دعوت پر کوئی جواب نہیں دیا، خاموشی اختیار کر لی۔ یاد رہے کہ بھارتی فورسز نے 19 اور 20 اکتوبر کو ایل او سی پر شہری آبادی کو بھاری توپخانہ سے نشانہ بنایا تھا،بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی میں ایک فوجی جوان سمیت 6 شہری شہید ہوئے ،بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے مبینہ طور پر 3 دہشتگرد کیمپس تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھاپاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد، بھارت کو دعوی سچ ثابت کرنے کا کھلا چیلنج دیا تھا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…