پیپلز پارٹی کو اپنے ہی گھر میں شکست ،تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کی کامیابی کے بعد بلاول بھٹو نےکیا کرنے کا اعلان کر دیا

18  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ معظم عباسی کی کامیابی جعلی اکاؤنٹس پارٹی کے خلاف اعلان بغاوت ہے۔لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کی کامیابی کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب آپ کے اپنے گھر میں عوام نے آپ کو

مسترد کر دیا، امید ہے کہ آپ اپنی زیر سرپرستی اور وزیراعلی کی زیر نگرانی انتخاب کو جعلی قرار نہیں دیں گے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی ہے، کرپشن سے ناطے کے باعث پی پی پی صوبے سے اضلاع تک سمٹ کر رہ گئی ہے، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ معظم عباسی کی کامیابی جعلی اکاؤنٹس پارٹی کے خلاف اعلان بغاوت ہے۔دریں اثنا چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی بلاول بھٹو زرداری) نے پی ایس 11 لاڑکانہ میں ضمنی انتخابات کے نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ سچ کو چھپایا نہیں جاسکتا، ہم اس سلیکشن کو بے نقاب کریں گیاور دوبارہ انتخابات کروا کر اس سیٹ کو جیتیں گے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے جیالوں پر فخر ہے کہ دباؤ کے باوجود انہوں نے انتخابات کے لئے جدوجہد کی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے پی پی پی ورکرز اور ان کے خاندانوں کو نوٹسز بھیج کر قبل از انتخابات دھاندلی کی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر جہاں پی پی کی خاصی حمایت تھی، تاخیر سے پولنگ شروع کرائی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا مسلسل رپورٹ کرتا رہا کہ خواتین ووٹرز کو دھمکایا جارہا ہے کہ وہ جی ڈی اے کو ووٹ دیں، ہماری بار بار کی شکایتوں کے باوجود الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی

انجینئرنگ کے باوجود پی پی پی نے جی ڈی اے، جے یو آئی اور پی ٹی آئی اتحاد کی برتری کو ایک سال سے کم عرصے میں گھٹایا۔یاد رہے گزشتہ روز گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے انتخابی امیدوار معظم عباسی نے ایک مرتبہ پھرغیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج

کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار کو شکست سے دوچار کرکے لاڑکانہ کے حلقے پی ایس -11 کی نشست پرکامیابی حاصل کی تھی۔138 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق جی ڈی اے کے معظم عباسی نے 31557 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو 26021 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…