ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کاجہازخراب نہیں تھا،وزیر اعظم کو واپس نیویارک بلایا گیا تھالیکن کیوں؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیویارک میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں امریکی صدر نے پاکستانی وزیر اعظم کی اس پیشکش کو کھلے دل سے قبول کیا کہ وہ امریکہ اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔

میٹنگ کے دوران ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کو کردار ادا کرنے کی اجازت دے دی۔روزنامہ جنگ کے مطابق اسی دوران امریکی صدر کے قریبی مشیروں نے صدر ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ کیوں نہ پہلے وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب اور ایران کے درمیان مفاہمت میں اپنا کردار ادا کریں اس سے ایران کی نیت کا بھی پتہ چل جائے گا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے کتنا سنجیدہ ہے ،جس دوران وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کے مشیر یہ مشورہ دے رہے تھے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا خصوصی طیارہ انہیں اور ان کے ساتھیوں کو لیکر پاکستان کی طرف پرواز کرچکا تھا تاہم طیارے میں وزیر اعظم کو واپس نیویارک آنے کی درخواست کی جس کے متعلق بعد میں اس طرح کی بھی خبریں آئیں کہ سعودی ولی عہد جن کے ذاتی طیارے میں وزیر اعظم پاکستان سفر کررہے تھے انہوں نے وزیر اعظم سے ناراضی کی بنا پر انہیں فوری طور پر طیارہ چھوڑنے کا کہا یہ بات اس لیے مضحکہ خیز لگتی ہے کہ اگر سعودی ولی عہد ناراض ہوگئے تھے تو پھر وزیر اعظم نے سعودی ائیر لائن کا ہی کیوں انتخاب کیا واپسی کے سفر کے لیے۔مستند ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کو واپس امریکہ بلاکر انہیں پہلے سعودی عرب اور ایران کے مابین بہتر تعلق کی راہ ہموار کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کو کہا گیا۔

اس کے بعد اگر ایران کی نیت پر امریکہ کو شک نہیں ہوتا اور سعودی عرب ایران کے تعلقات حقیقی بہتری کی طرف چلتے ہیں تو وزیر اعظم پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان بھی اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔وزیراعظم سے امریکی اعلیٰ حکام کی نیویارک میں ملاقات ہوئی اور اُس کے فوری بعد وہ سعودی ائیرلائن کی کمرشل پرواز سے جدہ پہنچے جہاں اُن کی شاہی لاؤنج میں انتہائی اہم سعودی شخصیت سے ملاقات ہوئی جس میں سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کو باضابطہ درخواست کی گئی کہ وہ فوری طور پر ایران کے ساتھ تعلقات کی بہتری میں سعودی عرب کی مدد کریں۔وزیر اعظم نے پاکستان واپس پہنچتے ہی چین کے اچانک دورے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ اس معاملے میں چینی قیادت کو اعتماد میں لینا چاہتے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…