اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے چین سے سعودی عرب جانے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اس وقت تین روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں ۔ جہاں وہ چینی صدر ، وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کررہے ہیں ۔ چینی صدر نے عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ، وزیراعظم نے چینی صدر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیااورکہا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر چین کو اصولی
موقف اپنانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ تاہم یہ کہا جارہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کے چین سے سعودی عرب جانے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں ۔ذرائع نے بتایا ہے وزیراعظم عمران خان چین کا دورہ مکمل کر کے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔عمران خان 29سے 31اکتوبر تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم کو سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے خصوصی دعوت دی گئی ہے کہ وہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں۔