جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

اقوام متحدہ سے ہٹائے جانے کے بعد ملیحہ لودھی بھی خاموش نہ رہیں ،حیران کن ردعمل سامنے آگیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ملک کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز ہے، 4 سال خدمت کا موقع ملنے پر شکر گزار ہوں۔ایک بیان میں انہوں نے نئے تعینات ہونے والے مندوب منیر اکرم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہم عالمی فورم پر پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے لیے جو تعریف ملی اس پر خوشی ہے، خواہش تھی کہ وزیراعظم کے

کامیاب دورے پر سفارتکاری کی میعاد ختم کرتی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ میں تقرر و تبادلوں کی منظوری دی جس کے مطابق ملیحہ لودھی کی جگہ سینئر سفارتکار منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کیا گیا ہے۔ملیحہ لودھی کو فروری 2015ء میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے وفاق میں حکومت کے تبادلے کے باوجود اپنی خدمات جاری رکھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…