اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان نعیم بخاری کو اٹارنی جنرل آف پاکستان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور انور خان کو تبدیل کرنے اور نعیم بخاری کو اس عہدے پر لانے پر غورو غوض کررہی ہے جبکہ وزیراعظم نے اس اعلیٰ
عہدے پر نعیم بخاری کی تقرری کے لیے رضامند ی ظاہر کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق ایک دو روز میں نعیم بخاری کو بطور اٹارنی جنرل کے عہدے کا اعلان کر دیا جائیگا ۔واضح رہے کہ اس وقت منصور انور خان پاکستان کے اٹارنی جنرل کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔انہیں گذشتہ سال 18 اگست کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔