روالپنڈی(اے این این ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے حاضر سروس میجر کو عمر قید کی توثیق کردی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام تھا، اختیارات کے غلط استعمال پر میجر کا کورٹ مارشل کیا گیا، میجر کو نوکری سے برخاست کر کے عمر قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا، فوج کا احتسابی نظام مضبوط ہے۔