اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آرمی چیف کو توسیع نہیں دی گئی بلکہ یہ ان کا ایک تسلسل ہے ۔ اس وقت ضرورت اس امر کی تھی پاکستان کی سول اور ملٹری قیادت میں ہم آہنگی برقرار رہے ۔ اس وقت کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جارہاہے ، ایل او سی اورورکنگ باؤنڈری پر جو حرکتیں بھارت کررہاہے ، وہ بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت قومی مفادات کیلئے آرمی چیف کا تسلسل ضروری تھا ۔ اس لئے آرمی چیف نے اسی ہم آہنگی ، اتحاد کوبرقرار رکھنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ افواج پاکستان کے اپنے پروٹوکول ہیں اور ریٹائرمنٹ سے پہلے آرمی چیف کے وزٹ شروع جاتے ہیں لیکن ہم اس وقت کو ئی غیر یقینی صورتحال افورڈ نہیں کرسکتے تھے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم آفس نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3سال کی توسیع کردی تھی۔