آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع،اب کب تک آرمی چیف رہیں گے؟وزیراعظم آفس نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا

19  اگست‬‮  2019

راولپنڈی (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی۔ پیر کو وزیراعظم آفس سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کو موجودہ میعاد کی تکمیل کے بعد 3 سال کیلئے دوبارہ پاک فوج کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

بیان کے مطابق آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا فیصلہ خطے کے سکیورٹی ماحول کے تناظر میں کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016 پاک فوج کی قیادت سنبھالی تھی اور انہوں نے رواں سال نومبر میں ریٹائر ہونا تھامدت ملازمت میں توسیع کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ نومبر 2022تک پاک فوج کے سربراہ رہیں گے۔یاد رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کی کمان سنبھالنے سے قبل جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں انسپکٹرجنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن تعینات رہے، یہ وہی عہدہ ہے جو آرمی چیف بننے سے قبل جنرل راحیل شریف کے پاس بھی تھا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی کی سب سے بڑی 10 ویں کور کو کمانڈ کرچکے ہیں جو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی ذمہ داری سنبھالتی ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کینیڈین فورسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج (ٹورنٹو)، نیول پوسٹ گریجویٹ یونیورسٹی مونٹیری (کیلی فورنیا)، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے 16 بلوچ رجمنٹ میں 24 اکتوبر 1980 کو کمیشن حاصل کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی۔ پیر کو وزیراعظم آفس سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کو موجودہ میعاد کی تکمیل کے بعد 3 سال کیلئے دوبارہ پاک فوج کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…