بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو دی گئی ”نہرو“ کی درخواست کی واپسی، پھر مظفر آباد اور سکردو پر حملہ، بھارت کا گھناؤنا منصوبہ سامنے آ گیا

datetime 18  اگست‬‮  2019 |

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت کے پارلیمنٹ کے رکن سبھرمنیو سوامی نے 1947ء میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے سلامتی کونسل میں جمع کرائی گئی نہرو کی قرارداد کو ہی غیر قانونی قرار دے دیا، سبھرمنیو سوامی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ”کشمیر کو واپس لینے کے لئے ہمیں سب سے پہلے دسمبر 1947 میں سلامتی کونسل میں نہرو کی غیر قانونی درخواست واپس لینے کی ضرورت ہے، تب ایل او سی غیر قانونی ہو جائے گی،

اس طرح بھارتی افواج اسے عبور کر سکتی ہیں، مظفر آباد لینا آسان ہے پھر سکردو لینا بھی آسان ہو گا۔“اس پیغام میں انتہا پسند ہندو رہنما نے اپنے گھناؤنے عزائم کا اظہار کر دیاہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ وادی کشمیر میں پانچ اگست سے کرفیو نافذ ہے اور بھارت نے صدارتی حکم سے کشمیر کی خصوصی حیثیت بھی ختم کر دی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت پر ہندو نسل پرست فاشسٹ مودی قیادت نے جرمن نازیوں کی طرح قبضہ کر لیا ہے جس سے وادی میں 90لاکھ کشمیری خطرے میں پڑ گئے ہیں یو این مبصرین کو فوری طور پر کشمیر بھیجا جائے بھارتی ایٹمی ہتھیار فاشسٹ بھارتی وزیر اعظم کے ہاتھوں میں ہیں جس سے دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت میں ہندو نسل پرست فاشسٹ نریندرمودی کی قیادت نے جرمن نازیوں کی طرح قبضہ کرلیا ہے جس سے مقبوضہ کشمیر کے 90لاکھ کشمیریوں کی جان خطرے میں پڑ گئی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری دو ہفتوں سے محاصرے میں ہیں جس سے دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہے کشمیر میں فوری طور پر اقوام متحدہ کے مبصرین کو بھیجا جائے تاکہ حالات کی سنگینی کا جائزہ لیا جاسکے وزیراعظم نے کہا کہ دنیا سنجیدگی سے بھارتی ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت پر توجہ دے کیونکہ بھارتی ایٹمی ہتھیار فاشسٹ مودی کے ہاتھوں میں ہیں

کیونکہ یہ مسئلہ صرف خطے کو ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو متاثر کرے گا عمران خان نے کہا کہ بھارت میں 40لاکھ مسلمان کیمپوں میں قید ہیں اور یہ مسلمان اپنی بھارتی شہریت بھی منسوخ کراچکے ہیں لیکن اب بھارتی مظالم کا جن بوتل سے باہر آچکا ہے دنیا کو فوری نوٹس لینا ہوگا کیونکہ آر ایس ایس کے غنڈوں کی نفرت و نسل کشی کی ڈاکٹرائن عروج پر ہے اور اگر عالمی برادری نے ایکشن نہیں لیا تو آر ایس ایس ڈاکٹرائن مزید پھیلے گی اب ان سب کو روکنے کا وقت آگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…