اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت سکیورٹی کونسل کی قرارداد نمبر 1267پر عملدرآمد کرتے ہوئے کالعدم جیش محمد کے سر براہ مولانا مسعود اظہر کے خلاف کارروائی کرے۔ امریکہ کا مطالبہ ، روزنامہ جنگ کے مطابق امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے جنوبی ایشیاء ایلس ویلز نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی بریفنگ کے دوران مولانا مسعود اظہر، انکے بیٹے حماد اظہر
اور بھائی مفتی عبدالرئوف اصغر کے خلاف اب تک کی جانےوالی کاروائی سے متعلق پوچھا تو انہیں بتایا گیا کہ یہ تمام افراد پنجاب میں موجود نہیں۔ جیش محمد کے بہاولپور مرکز کو حکومتی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور اس ادارے کو چلانے کے لئے حکومت فنڈز فراہم کررہی ہے۔ امریکی حکام نے فلاحی اداروں اور این جی اوز کی ریگولیشن اور رجسٹریشن کے لئے چیریٹی کمیشن بنانے کے اقدام کو سراہاہے ۔