وزیراعظم عمران خان کے اختیارات میں کمی، اہم ادارے کی سربراہی وزیراعظم سے لے کر وزیرداخلہ کو دے دی گئی،صدارتی آرڈیننس جاری

22  جولائی  2019

اسلام آباد(آن لائن) صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی سربراہی وزیراعظم سے لے کر وزیرداخلہ کو دے دی گئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیکٹا ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کیا جس کے مطابق نیکٹا کا انتظامی سربراہ اب وزیراعظم نہیں بلکہ وزیر داخلہ ہوگا۔ترمیمی آرڈیننس میں وزیراعظم کے نیکٹا کی سربراہی سے متعلق سیکشن 3 ختم کردی گئی ہے۔ترمیمی  آرڈیننس میں نیکٹا ایگزیکٹو بورڈ اور نیکٹا ایگزیکٹو کمیٹی کی بھی تشکیل نو کی گئی ہے اور نیکٹا ایگزیکٹو بورڈ سے وزیراعظم اور صوبائی وزرائے اعلیٰ کے نام

ہٹادیے گئے ہیں۔ وزیراعظم کی بجائے وزیرداخلہ نیکٹا بورڈ  آف گورنرز کے چیئرمین ہوں گے۔بورڈ میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس (ایم  آئی)، ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف  آئی اے) بدستور بورڈ آف گورنرز کے رکن ہوں گے۔بورڈ آف گورنرز میں سیکریٹری داخلہ، دفاع، قانون اور خزانہ رکن ہوں گے جبکہ ماضی میں وزرائے دفاع، قانون اور خزانہ اس کے رکن تھے۔ ترمیمی  آرڈیننس کے بعد چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے نامزد ایک ایک رکن بھی شامل ہوگا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…