یہ عمران خان کی حکومت ہے،پیسہ تو واپس کرنا ہی پڑے گا شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر حکومتی ردعمل آگیا، دو ٹوک اعلان کر دیا

18  جولائی  2019

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پی ٹی آئی اور مشیر اطلاعات فردوش عاشق اعوان کا شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر ردِعمل سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون پر عمل درآمد رنگ دکھا رہا ہے، مالِ مسروقہ کی برآمدگی کی ایک اور قسط قوم کو مبارک ہو۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چوروں کے سو دنوں کے بعد شاہ کا ایک دن آ پہنچا ہے، لوٹے ہوئے مال کی واپسی کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ

پاکستان کی تاریخ میں یہ انہونی پہلی بار ہونے جا رہی ہے کہ لوٹا ہوا مال واپس ہو رہا ہے، لٹیروں کی صفوں میں بوکھلاہٹ اور افراتفری پھیل چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان کے گھر اور اہل و عیال کے نام پر جائیدادوں کی ضبطگی قوم کے مال کی واپسی کے خواب کی تعبیر ہے۔وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی نے کہا کہ تمام مجرم ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے ہیں، وزیر اعظم عمران خان قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا کر قوم سے کیا گیا عہدِ وفا نبھا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…