پاکستان کی کرکٹ میچ میں شکست، ”بھارت نے پاکستان پر ایک اور سٹرائیک کی“ بھارتی وزیر داخلہ کے بیان پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کھرا جواب، آئینہ دکھا دیا

17  جون‬‮  2019

راولپنڈی(آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اپنی ٹیم کو ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان کیخلاف کامیابی پر مبارکباد کے پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میچ اور اسٹرائیک کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں کامیابی پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ٹیم بھارت کی طرف سے پاکستان پر ایک اور اسٹرائیک اور نتیجہ وہی نکلا۔’بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سربراہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘بہترین کارکردگی پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہر بھارتی فخر محسوس کر رہا ہے اور متاثر کن کامیابی کی خوشی منا رہا ہے۔’پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے امیت شاہ کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‘محترم امیت شاہ، جی آپ کی ٹیم اچھا کھیلی اور کامیابی حاصل کی۔’ان کا کہنا تھا کہ ‘دو مختلف معاملات کا ایک دوسرے سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، جیسا کہ اسٹرائیکس اور کرکٹ میچ۔’میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ‘اگر آپ کو شک ہے تو برائے مہربانی 28 فروری 2019 کو ہماری نوشہرہ کی جوابی اسٹرائیکس اور بھارتی فضائیہ کو جواب کا نتیجہ دیکھ لیں جس میں دو بھارتی لڑاکا طیارے گرائے گئے۔’انہوں نے اپنی ٹویٹ کا اختتام ان الفاظ کے ساتھ کیا کہ ‘حیران ہوتے رہیں۔  میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اپنی ٹیم کو ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان کیخلاف کامیابی پر مبارکباد کے پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میچ اور اسٹرائیک کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…